کیرولینا(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر شعیب اختر سے بے انتہا مشابہت رکھنے والی بھارتی نژاد خاتون ٹک ٹاک سٹار نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔وینیتا کھلنانی بھارتی نژاد امریکن یوٹیوبر اور ٹک ٹاک سٹار ہیں اور 2018 ء میں مس انڈیا نارتھ امریکا کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔کچھ عرصہ پہلے وینیتا نے ایک مزاحیہ کانٹینٹ پر مبنی ویڈیو ’’دیسی پیرنٹس‘‘ سوشل میڈیا پر ڈالی تھی۔ بہت سے لوگوں نے دونوں کو جڑواں بہن بھائی تک قرار دے دیا۔