ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کا فائنل شعیب ملک کی راجشاہی نے جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں کھلنا ٹائیگرز کو 21 رنز سے ہرا کر پہلی بار ٹائٹل جیتا۔فائنل میں راجشاہی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔پاکستانی محمد نواز نے 41 رنز بنائے۔کھلنا ٹائیگرز کے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں راجشاہی کے محمد عرفان، آندرے رسل اور قمرالاسلام نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔