عارفوالا(تحصیل رپورٹر)پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر تمام اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ،الیکشن کو پر امن ماحول میں شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچانا وقت کا اہم تقاضا تھا جسے قومی سلامتی کے اداروں،پاکستان پولیس،الیکشن کمیشن، عدلیہ اور دیگر اداروں نے بخوبی نبھایا اور یہ ثابت کر دیا کہ اگر عوام پر عزم ہو تو قومی سلامتی کے ادارے بھی مضبوط اور با اختیار ہوتے ہیں جنہیں کوئی بھی شر پسند اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرسکتا اس لئے اس اہم مشن کو پر امن طریقے سے سر انجام دینے پر پوری قوم انتہائی خوش ہے اور اپنے سلامتی کے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایکس سروس مین ویلفیئر سوسائٹی کے ضلعی صدر ریاض احمد شاد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔