ماسکو(آن لائن) جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد اس کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے بیلسٹک میزائل کی رینج میں اضافہ کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹوکیو اس کی میزائل سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔