راولپنڈی،اسلام آباد (92نیوزرپورٹ،سپیشل رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دشمن ایجنسیاں آپریشن رد الفساد کے نتیجے میں حاصل شدہ فوائد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں ان کے ناپاک ارادوں سے باخبر اور پرعزم رہنا ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان سرحدی سلامتی مستحکم بنانے میں اپنابھرپورکرداراداکررہاہے ۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کا اہم دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کوپاک افغان سرحدی مینجمنٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی،سپہ سالارکوسماجی و معاشی منصوبوں،بارڈرٹرمینلزکھولنے سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔آرمی چیف نے دن شمالی و جنوبی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اوراسمان منزہ میں سپاہ کیساتھ گزارا،آرمی چیف نے افسران ا ور جوانوں کے عزم اورپیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔آرمی چیف نے کہامجموعی طورپرقبائلی اضلاع میں امن بحال ہوچکاہے ،تمام چینلنجزپرقابوپاکرحاصل کردہ امن کودیرپابنایاجائیگا،دیرپاامن کیلئے مقامی آبادی،سول انتظامیہ اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کاکرداراہم ہے ، افراتفری پیداکرنے کی دشمنوں کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے چوکس رہناہے ،آپریشن ردالفسادکی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ پائیدارامن،ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے ہمیں پرعزم اورمتحدرہنے کی ضرورت ہے ۔آرمی چیف نے کہاشہری انتظامیہ کی عملداری،محفوظ،موزوں ماحول یقینی بنانے میں سپاہ کاکردارکلیدی ہے ،ایف سی سمیت قانون نافذکرنیوالے اداروں کی استعدادکاربہتربناناناگزیرہے ،آرمی چیف نے میرعلی میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی،آرمی چیف نے قبائلی عوام کی انسداددہشتگردی کی جنگ میں تعاون،قربانیوں کوسراہا۔