نیویارک( نیٹ نیوز) فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ ’’ آسکر‘‘ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم کو 41ویں ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے ۔ فریڈم فائٹرز 3 بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خواتین شامل ہیں جو عدم مساوات کے خلاف لڑتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔ اس دستاویزی فلم کی ہدایات ماہین صادق نے دی ہیں۔ اس حوالے سے شرمین عبید چنائے نے کہا کہ یہ وہ مضامین ہیں جو مشکل بات چیت کا آغاز کرتے ہیں ،تبدیلی اسی وقت آتی ہے جب لوگوں کو ایک مسئلے پر بات کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔خیال رہے کہ ایمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 21 ستمبر کو آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔