لاہور(نیو ز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔ اینٹی کرپشن لودھراں آفس کے اسٹینوگرافر سمیت 4 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لودھراں آفس کے اسٹینوگرافر محمد امین وٹو،کانسٹیبل محمداصغر نائب قاصد محمد نعیم اور سویپر شمعون مسیح کو ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ ملازمت سے فارغ کئے گئے چاروں ملازمین کا تعلق اینٹی کرپشن لودھراں آفس سے تھا۔ ان ملازمین کو سرکاری دفتر میں غیر اخلاقی حرکات کا جرم ثابت ہونے پر بعدازانکوائری ملازمت سے برخاست کیا گیا۔