کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شہری محمد کبیراور دیگردرخواستوں پرنادرا اوردیگرسے رپورٹ طلب کرلی،پیرکو سماعت کے موقع پرقومی شناخت کارڈ کے حصول کیلئے سخت شرائط پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا عدالت نے کہا کہ شناختی کارڈز بنانے کیلئے جوشرائط رکھی گئی ہیں وہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔جسٹس عدنان اقبال چودھری نے کہا کہ سخت شرائط رکھ کرلوگوں کی بے عزتی کی جاتی ہیں،جن کا اس دنیا میں کوئی خونی رشتہ نہیں ہے وہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کہاں جائیں۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ پالیسی معاملات میں شہریوں کو شرائط پوری کرنا ہوں گی،کئی افراد جعل سازی کرتے پکڑے گئے ۔عدالت نے کہا کہ جن لوگوں نے غلط کام کیے ان کیخلاف تو کارروائی ہونی چاہئے ۔عدالت نے شہری محمد کبیراوردیگردرخواستوں پرنادرا اوردیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔