لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ سینٹر کلب نے فضل محمود نیشنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے ریجنل راؤنڈ کے پہلے میچ میں غالب سپورٹس کو 169 رنز سے ہرادیا۔ایل سی سی اے گراؤنڈ پر غالب سپورٹس کی دعوت پر کرکٹ سینٹر کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ40 اوورز میں 310 رنز بنائے ۔عمر اکمل 75، اخلاق بٹ 67 ،عدنان اکمل 42 اور کامران اکمل 33 رنز بناکر نمایاں رہے ۔غالب سپورٹس کے علی رضانے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں غالب سپورٹس کی ٹیم 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔