لاہور( شوبز ڈیسک) گلوکارہ شبنم مجید نے کہاہے کہ موسیقی ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے ، جب سے موسیقی کی دنیا میں آئی ہوں اسی پر فوکس کیا ہے اور میری کوشش ہے کہ جو کچھ بھی سیکھوں اسے آگے منتقل کروں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ میرے سسرال بھی موسیقی گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ہر فرد اپنے فن میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے لکی میں مستقبل کے بڑے گلوکار کی جھلک نظر آتی ہے کیونکہ وہ اس عمر میں ہی موسیقی میں خصوصی دلچسپی لیتا ہے اور اس نے کئی پرو گراموں میں پرفارمنس دے کر نامور اساتذہ سے داد وصول کی ہے ۔