پشاور(نیٹ نیوز،نیوز رپورٹر)آٹے کی قیمت کم نہ کرنے پر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔صدر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی نے کہا فائن آٹے کی بوری کی قیمت 1200 روپے تک بڑھادی گئی ہے اور ہمیں زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے ۔مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے ، ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ادھرپشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے روٹی کا وزن کم کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا۔پشاور کے بیشتر علاقوں میں نانبائیوں نے روٹی کا وزن 130گرم مقرر کردیاگیا۔