اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی ، بھارت کی ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کے نام ڈلوانے کوشش ناکام ہوگئی ،بھارت نے اپنا ایف اے ٹی ایف پراپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ میں ڈلوانے کی کوشش کی مگر اس کو شکست ہوئی ،مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا ،افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئے ،ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت دوول کو منہ کی کھانی پڑی۔