کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اب شادی میں ٹماٹر اور چلغوزوں کا گلدستہ دینا چاہیئے ،ملک بھر میں عوام کی کمر توڑتی مہنگائی نے جہاں عوام کو پریشان کیا ہوا ہے تو وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کردیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’پاکستان میں یہ وہ وقت ہے کہ جب شادی میں ٹماٹر اور چلغوزے کا گلدستہ قابل قبول تحفہ ہے ۔شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پر صارفین بھی پیچھے نہیں رہے اور ان کے مزاحیہ ٹوئٹ پر خود بھی میدان میں اُتر آئے ۔احسن علی نے ٹویٹ پر ان ہی کا انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’موسم سرما میں ملازمین کو تنخواہ کی جگہ چلغوزے دینے چاہئیں۔‘نور نامی صارف نے لکھا کہ ’شاید یہ تحفہ لوگ قبول نہ کر سکیں کیونکہ یہ بے حد مہنگا تحفہ ہوگا، ہمیں اس کی جگہ صرف ایک ٹماٹر دینا چاہیے ۔