لاہور،حافظ آباد (کرائم رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر92 نیوزرپورٹ) لاہور میں شوہر نے بیو ی ،حافظ آباد میں سوتیلی ماں نے 6 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ لاہور گرین ٹاؤن میں پی سی ایس آئی آر سٹاف کالونی میں اسد خان نامی شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر اپنی بیوی ،دوبچوں کی ماں 30 سالہ زنیرہ سہیل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زنیرہ سینے میں گولی لگنے سے موقع پرہلا ک ہو گئی جبکہ ملزم اسد خان موقع سے فرار ہو گیا۔مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ذرا ئع کے مطا بق قا تل شوہر کو بیو ی کے کردار پر شک تھا جسکی وجہ سے آ ئے روز انکے درمیان جھگڑے ہو تے رہتے تھے ۔ حافظ آباد کے علاقہ احمد پور چٹھہ کے رہائشی لیاقت علی کی دو بیویاں تھیں۔گزشتہ روز اسکی چھ سالہ بیٹی عنایہ فاطمہ لاپتہ ہو گئی۔صدر پولیس نے شک کی بنا پر لیاقت علی کی دوسری بیوی نبیلہ بی بی کو حراست میں لیا تو دورانِ تفتیش نبیلہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے عنایہ فاطمہ کو گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کرکے لاش گھر کی الماری میں چھپا دی ۔ پولیس نے ملزمہ کی نشاندہی پر الماری سے بچی کی لاش بر آمد کر لی اور ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔