لاہور(سپیشل رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار خاتون نازیہ ہسپتال میں دم توڑ گئی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا، وحید نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر 35 سالہ نازیہ پر تیزاب پھینک دیا تھا، اسے میو ہسپتال داخل کرایا گیا، ڈاکٹروں نے بتایا نازیہ کا 60 فیصد جسم جھلس چکا ہے ، نازیہ چار بچوں کی ماں تھی، نازیہ نے اپنے نزعی بیان میں بتایا تھاکہ اس کا شوہر وحید اسے زنا کاری پر مجبور کرتا تھا اور اس نے انکار پر تیزاب پھینک دیا ۔