پشاور (صباح نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے صوبائی کابینہ میں رد وبدل کا عندیہ دے دیا۔ شوکت یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا کہ 8 سے 10 دنوں میں صوبائی کابینہ میں رد وبدل کا امکان ہے ، کارکردگی دکھانے والے ہی کابینہ میں رہیں گے ، کارکردگی نہ دکھانے والے گھر جائیں گے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف پروپیگنڈے سے متعلق کہا کہ وزیراعلی ٰمحمود خان صوبے میں بااختیار ہیں، تمام فیصلے وزیراعلیٰ خود کرتے ہیں، فاٹا انضمام کا مشکل مرحلہ وزیراعلیٰ کی سیاسی بصیرت سے حل ہوا، وزیراعظم کا آج بھی محمود خان پر اعتماد ہے ، حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔