لاہور( شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار خالد سلیم موٹا کی دونوں ٹانگیں شوگر کی زیادتی کی وجہ سے کاٹ دی گئی ہیں ۔گزشتہ کافی عرصہ سے خالد سلیم عوام سے اپنی صحت کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل بھی کرتے رہے لیکن پھر اچانک ہی ان کا نام دھندلا ہوگیا اور یاد کرنے والے بھی جیسے کہیں کھو گئے ۔ خالد سلیم موٹا پاکستان کے کئی سٹیج ڈراموں، ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلمز کا حصہ رہے ۔ انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا جن میں نگار ایوارڈز اور بولان ایوارڈز بھی شامل ہیں۔شائقین نے حکومت کی طرف سے اس فنکار کی کوئی مدد نہ کرنا افسوسناک قرار دیا ہے ۔ شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت کو بیمار فنکاروں کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہیے ۔