سڈنی( ویب ڈیسک) ایک نئی تجرباتی دوا کے بعد ذیابیطس سے نہ صرف خون میں گلوکوز کی کمی دیکھی گئی ہے بلکہ اس نے اضافی چربی گھلانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کیا ہے ۔ آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے پروفیسر مارک فیبرایو اور ان کے محقق ساتھیوں نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی ایک بالکل نئی دوا بنائی ہے جو ایسے سگنلنگ پروٹین خارج کرتی ہے جو ایک خاص ریسپٹر جی پی 130 سے چپک جاتے ہیں۔ یہ عمل جسم کے میٹابولزم یعنی استحالے کو بھی منظم بناتا ہے ۔ ابتدا میں چوہوں کو شوگر کا مریض بنا کر ان پر دوا آزمائی گئی تو ابتدائی تجربات بہت حوصلہ افزا نکلے کیونکہ دوا نے خون میں گلوکوز کی مقدار کم کی اور ان میں موٹاپے کو بھی قابو کیا۔ تاہم اس دوا نے ہڈیوں کو نرم نہیں کیا اور نہ ہی گوشت کے پٹھوں کو کمزور کیا۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں لبلبہ انسولین کی مناسب مقدار نہیں بنا پاتا اور خون میں شکر کی مقدار بڑھ کر پورے بدن اور اعضا کو نقصان پہنچاتی ہے ، صرف اس وقت دنیا بھر میں 37 کروڑ سے زائد افراد ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار ہیں جن کی تعداد میں خوفناک اضافہ ہورہا ہے ۔
ذیابیطس کی نئی دوا، شوگر کے ساتھ موٹاپا بھی دے ’’ بھگا‘‘
اتوار 29 ستمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 29 ستمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں