لاہور( کلچرل رپورٹر )پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار شوکت علی اچانک بیمار ہوگئے ۔شوکت علی کو سروسز ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انکے ٹیسٹ کئے ہیں۔شوکت علی کی ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے عیادت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لیجنڈ گلوکار شوکت علی کا ہرممکن علاج کریں گے ۔ شوکت علی نے اپنے فن سے پاکستان کی خدمت کی ہے ،وہ قوم کا سرمایہ ہیں۔پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار شوکت علی نے کہا کہ وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ قوم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرے ۔شوکت علی جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔وہ ابھی ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے ۔