لاہور (92 نیوزرپورٹ)ٹائون شپ میں نجی بیکری میں دھماکہ ہوگیا،دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5افرادزخمی ہوگئے ،جاں بحق شخص کی لاش اورزخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکہ محمد علی روڈپرہوا،پولیس اورامدادی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں، دھماکے کی نوعیت کی فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، سی ٹی ڈی نے ابتدائی تحقیقات میں ٹائون شپ میں دھماکے کو کمپریسردھماکہ قراردیدیا،سی ٹی دی کے مطابق جائے وقوعہ سے کمپریسرپھٹنے کے کچھ حصے ملے ہیں،کسی قسم کا بارودی موادنہیں ملا،فرانزک رپورٹس آنے کے بعد مزیدحقائق واضح ہونگے ۔