سیالکوٹ، قصور، شکار پور، واربرٹن، کبیر والا ( ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگاران) شکارپور کے خانپورانڈس ہائی وے پرکار اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 3 خواتین سمیت 6 افراد افراد جاں بحق ، 20زخمی ہوگئے ،حادثے میں کارمکمل طور پرتباہ ، مسافر کوچ کو شدید نقصان پہنچا،مسافر کوچ کاڈرائیور فرار ہوگیا ، ایک خاندان کے 5افراد بھی مرنیوالوں میں شامل، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی آرہی تھی اور کار کراچی سے کشمور جارہی تھے ، مرنیوالوں میں موراکھی ، دریا خاتون ، مائی حاجانی ، شہزادو ، قائم الدین ، دائم گولو شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کشمور سے ہے ، واربرٹن میں ننکانہ روڈ پر کڑیالی سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو روند دیا، بائیک پر سوار میاں بیوی محمد سیف اور ادریس بی بی جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی، سیالکوٹ میں موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم ہوا، پسرور کے نواحی موضع موسی پور کا عارف جاں بحق، بیٹا آصف زخمی ہوگیا، حبیب آباد پتو کی میں ریلوے لا ئن عبو ر کر تے ہو ئے 40سا لہ رمضان ٹر ین کی زد میں آ کر جا ں بحق ہوگیا، کبیر والا میں جناح آبادی کا محمد غفور ملکانہ،اپنے بھتیجے مختار احمد ، طیبہ اور سمیعہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا ، اڈا دین پور کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے چاروں جاں بحق ہوگئے ۔