شکارپور(نامہ نگار) گڑھی یاسین میں با اثر افراد نے اپنی عدالت لگادی، کبوتر چوری کے الزام میں 3 بچوں پر بدترین تشدد کرکے بال کاٹ دیئے اور وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی،سپیکر سندھ اسمبلی کے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحصیل گڑھی یاسین میمن محلے میں با اثر شکیل اور رفیق میمن نے کبوتر چوری کے الزام میں طلبہ بالو، میر اور احسان میمن کو پکڑکر فام ہاوس لے گئے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ان کے ہاتھ باندھ کر سر کے بال کاٹ دیئے ۔ ادھر ان کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، جس کا سندھ اسمبلی کے سپیکر سراج درانی نے نوٹس لیا، جس پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، با اثر افراد نے اہلخانہ سے 20 ہزار جرمانہ بھی وصول کیا تھا۔