ملتان(جنرل رپورٹر)نیشنل ٹی 20 کپ کے افتتاحی میچ کے اختتام پر پہلے مقابلے کے مین آف دی میچ حیدرعلی کا کہنا ہے کہ 90رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر بھی بیٹنگ کی بھوک کم نہیں ہوئی اگلے میچوں میں یہ ٹیمپو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ شاداب خان نے کامیابی کا کریڈٹ ذیشان اور حیدر علی کو قرار دیا۔ شکست خوردہ ٹیم خیبر پختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بائولنگ چلی نہ بیٹنگ۔ شکست تو ہونا ہی تھی۔