لاہور(سپیشل رپورٹر) نشتر کالونی لاہور میں جڑانوالہ کے 17 سالہ لڑکے نے نامعلوم وجوہ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، جڑانوالہ کے رہائشی دلدار کا بیٹا احسن نشتر کالونی کے علاقہ میں محنت مزدوری کرتا تھا،گزشتہ روز اس نے واش روم میں کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے کرائم سین اور فرانزک عملہ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔