کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے بابر مسیح نے دفاعی چیمپئن ایران کے عامر سرکوشی کو 4-3فریم سکور کی اپ سیٹ شکست سے دوچار کرکے اے سی بی ایس 35ویں ایشین مین سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا سامنا بیسٹ آف 9فریمز مقابلے میں ہموطن محمد بلال سے ہوگا ،اسجد اقبال کو لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں ایران کے سیاوش موزیانی کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ چوتھے پاکستانی کیوئسٹ ذوالفقار اے قادر کا سفر لاسٹ 24 راؤنڈ ہی میں تمام ہوگیا۔ جیتنے کے بعد بابر مسیح نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ جیتیں گے۔