لاہور( سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا نے پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے ورلڈکپ 1992ء فاتح ٹیم کی شرٹ زیب تن کرکے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔شیہان نے مہمان نوازی، فول پروف سکیورٹی اور شاندار ماحول پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شیہان نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے کے لیے آئیں گی۔یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں قذافی سٹیڈیم سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے چھ سو تیئس سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوئی تھی۔