کراچی (کلچرل رپورٹر) ہدایتکار یونس میمن کے جلد ہونے والے ڈرامے ’’ڈیڈی کول پارٹ ٹو‘‘ کا فلم و ٹی وی کے نامور اداکار اسلم شیخ بھی حصہ بن گئے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ سلومی، ذاکر مستانہ، شہنی عظیم، پرویز صدیقی، شکیل شاہ، سپنا قریشی، امین خان، مہک نور، طلحہ بھوجانی، شہباز صنم، شاہد زیب و دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریر ہارون حمزہ کی ہے ۔ ڈرامے کے حوالے سے ہدایتکار یونس میمن نے کہا ہے کہ ڈیڈی کول پارٹ 1 جو میری سوچ سے بڑھ کر رسپانس ملا تھا امید ہے کہ پارٹ ٹو کو بھی شائقین پسند کریں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ ڈرامہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا۔