دوحہ(نیٹ نیوز) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد نے اپنے معتمد خاص شیخ خالد بن خلیفہ الثانی کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا ہے ۔امریکہ سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے والے نئے وزیراعظم خالد بن خلیفہ بن عبد العزیز الثانی نے 11 نومبر 2014 کو شاہی دیوان کی سربراہی کا منصب سنبھالا تھا۔ شاہی دیوان سے منسلک ہونے سے قبل انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز قطر ایل پی جی کمپنی میں ملازمت کرکے کیا تھا۔شیخ خالد بن خلیفہ 2002 سے 2006 تک شیخ تمیم کے پرسنل سیکرٹری رہے اور ترقی کرتے کرتے سربراہ دفتر وزیراعظم مقرر ہوئے ۔ ان کا امیر قطر کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے ۔ نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ۔