شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فلم ’’ عشق میرا انمول‘‘کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے جس میں ہیرو صفدر ماہی اور ہیروئن صائم علی ہیں جبکہ فلم کے پرڈیوسر نعیم خان اور ڈائریکٹر باسو چوہدری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز اس فلم کا ایک گاناصفدر ماہی اور صائم علی پر فلمایا گیاہے اور مختلف فلمی سین بھی عکس بند کئے گئے ، اس فلم میں لازوال عشقیہ داستان ہیر رانجھا کو مرکزی خیال کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔