شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ محلہ معراج پورہ میں درندہ صفت شخص نے محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر اسکی 13سالہ کمسن بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مدثر کے مطابق چھوٹی بہن ملائکہ گھر میں اکیلی تھی، گھر پہنچا تو ہمسایہ خرم نادر نے زیادتی کرکے بہن کا گلا دبا رکھا تھا، ہمارے پہنچنے پر وہ دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا، ملائکہ کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ دم توڑ چکی تھی، ملزم بااثر ہے اور عادی مجرم ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو پکڑ لیا جائے گا۔