شیخوپورہ، مریدکے (ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر) شیخوپورہ مریدکے روڈ پر پولیس ، دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوگیا، فائرنگ کے تبادلہ میں 2 ڈاکوہلاک ہوگئے ، ایک ڈاکو فرار ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکواپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ، ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے گزشتہ رات ڈولفن اہلکار اعجاز عرف ججی شہید ہوگیا تھا ، ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے پولیس پارٹی کو فرار ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑنے کی ہدایت کی، سراغ لگا کر پولیس کارروائی کیلئے پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ، ایک ڈاکو فرار ہوگیا۔ شہید کانسٹیبل اعجاز عرف ججی کی نعش کی نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین کردی گئی ، آر پی او مظہر فاروق خان ،ڈی پی او غازی صلاح الدین اوردیگر پولیس و سرکاری محکموں کے افسروں،معززین شہر کی بڑی تعدادنے شرکت کی ، رسم قل آج صبح8 بجے انکے گائوں واقعہ چھاپہ مینارہ میں ادا کی جائیگی، آر پی او نے لواحقین کیلئے نقد انعام اور شہید کے بھائی کو محکمہ میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔