شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی او اے کے ایگزیکٹیو و پی ایچ ایف کانگریس ممبر اولمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہ عمان کا دورہ پاکستان پی ایچ ایف کے لاڈلوں کی وجہ سے پاکستان ہاکی کیلئے بدنما داغ بن چکا ہے ،عمان کے دورے کے موقع پر پی ایچ ایف کی جانب سے شیخوپورہ انتظامیہ سے رابطہ کرکے عمان کی ٹیم کا میچ طے کیاگیا مگر افسوس پی ایچ ایف کی نا اہلی اور انکے لاڈلوں کی وجہ سے شیخوپورہ میں عمان کی ٹیم میچ نہیں کھیل سکی جس سے شیخوپورہ کے ہاکی شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔