مکرمی! آئی جی پنجاب، آر پیِ، ڈی پی او شیخوپورہ کی توجہ ضلع بھر میں بالعموم اور تھانہ مانانوالہ کی حدود میں بالخصوص جرائم میں تشویشنات حد تک اضافے کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ تھانہ مانانوالہ کی حدود میں شامل ’’لاگرا‘‘ اور قرب و جوار کے ڈیرہ جات میں مویشی چوری اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، چور خالی ’’ڈالے‘‘ پر آتے ہیں اور مویشی بھر کر لے جاتے ہیں، کئی زمینداروں کے پیٹر انجن بھی چوری ہو چکے ہیں جبکہ مانانوالہ لاگر روڈ پر ڈاکوئوں نے ایک ہی رات درجنوں راہگیروں کو لوٹا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے، تاہم پولیس ’’ اپنا کام ‘‘ پورا کرتی ہے کہ صبح سے شام تک’’ لا گر‘‘فاروق آباد روڈپر ناکہ لگا کر ہر چھوٹے ،موٹے سے ’’چندہ‘‘ ضرور اکٹھا کرتی ہے۔ ( شہزاد تارڑ، شیخوپورہ)