لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار گوہر رشید نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے ، حال ہی میں گوہر رشید نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اْنہوں نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی۔گوہر رشید نے کہا کہ ’ہر گْزرتے دن کے ساتھ ایک نیا افسوسناک واقعہ سامنے آجاتا ہے اور یہ واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں کیونکہ ملزمان آزاد ہیں، اْن کے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا ہے ۔اداکار نے کہا کہ ’اب حد سے زیادہ ہورہا ہے اور میں اعلیٰ حکام سے صرف یہی اپیل کروں گا کہ براہِ کرم! اب سخت کارروائی کریں۔