لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے وقت ایک بار پھر نواز شریف کی بے گناہی اور استقامت کی گواہی دے گا۔ نواز شریف پر بہت آزمائشیں اور سختیاں آئیں مگر اللّہ نے انہیں پسپا نہیں ہونے دیا اور سرخرو کیا۔ شیرو! اسی طرح ڈٹے رہو، مضبوط ایمان کے ساتھ، نواز شریف پر بھرپور اعتماد کے ساتھ۔ وہ آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا! نواز شریف ہی اس وقت پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں امید کی کرن ہیں نجات دہندہ ہیں اور انشائاﷲ دنیا دیکھے گی پاکستان نواز شریف کی قیادت ہی میں ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی بصیرت پر بھی بھروسہ رکھیں،اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔