مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے غلیظ الفاظ استعمال نہ کریں تاہم شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ایک بیان میں محمد عامر نے کہا کہ ٹیم کم بیک ضرور کرے گی، اسے سپورٹ کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔