اسلام آباد،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے خلوص نیت سے افغان مسئلے کاپرامن سیاسی حل چاہتے ہیں،پاکستان افغان امن و استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھے گا،افغانستان میں دیرپاامن کیلئے تمام شراکت داروں کواپنی ذمہ داری اداکرنا ہوگی،قیاس آرائیوں اورقربانی کا بکرا بنانے کی روش ترک کرناہوگی،افغان امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیومیں دوروزہ کورکمانڈرز کانفرنس اختتام پذیرہوگئی، شرکانے عالمی،علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ،فورم کو پاک افغان سرحد پر بدلتی ہوئی صورتحال،داخلی سلامتی،مغربی زون پراثرات پر بریفنگ دی گئی،افغانستان اورسرحدی صورتحال کے پیش نظر اٹھائے اقدامات سے بھی آگاہ کیاگیا،ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے بارڈر کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا،آرمی چیف نے ہدایت کی کہ مغربی سرحد پرسخت ترین نگرانی یقینی بنائی جائے ،آرمی چیف نے کہا افغان امن عمل میں پیشرفت کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کیا،افغانستان کاامن علاقائی استحکام کیلئے مرکزی اہمیت کاحامل ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں پاکستان کودرپیش کثیرالجہتی چیلنجزکااحاطہ کیاگیا،فورم نے مجموعی قومی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پرزوردیا،آرمی چیف نے فارمیشنزکی جانب سے اعلی معیارکی آپریشنل تیاری کو سراہا،آرمی چیف نے فارمیشنزکی سول انتظامیہ کوکوروناوبا،مون سون اورپولیومہم کے دوران بھرپورمعاونت اورتعاون فراہم کرنے کو بھی سراہا۔