اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دورہ تین روزہ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔چیئرمین سینٹ کے ساتھ اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے علاوہ سینیٹر غوث نیازی، سینیٹر محمد ایوب، دلاور خان اور سید عابد حسن بھی ہیں۔ صادق سنجرانی نے وفد کے ساتھ مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔وفد کے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرے گا۔