لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو جدید ترین سسٹم کے مطابق بجلی کی سپلائی کو یقینی بناتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے نتیجے میں لیسکو صارفین کو بجلی کی معیاری اور بلا تعطل سپلائی فراہم کی جاتی ہے ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے یہ بات ریلوے کی وحید کالونی کا ڈسٹریبیوشن کنٹرول لیسکو کے زیرانتظام کرنے کی ایک تقریب کے دوران کہی۔ اس منصوبے کا افتتاح چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ اور چیف ایگزیکٹو ریلوے دوست علی لغاری نے کیا جبکہ اس موقع پر چیف انجینئر پی اینڈ ڈی سردار ایمینوئیل پی ڈی کنسٹرکشن عبدالمنان منگی اور ریلوے کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔