لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم از کم تین ماہ کے لیے صارفین کے بجلی اور گیس کے بلز معاف کرے جبکہ پراپرٹی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے کرایہ داروں کو دو ماہ کے لیے کرایہ کی چھوٹ دے دیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں غیرمعمولی تجارتی و معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے ، کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ، ایکسپورٹ آرڈرز کینسل ہورہے ہیں جبکہ مارکیٹوں میں گاہک نہیں ہے ، ایسے میں اگر حکومت انہیں یوٹیلٹی بلز میں تین ماہ کی چھوٹ دے دیتی ہے تو یہ بہت بڑا ریلیف ہوگا، انہوں نے توقع کی کہ پراپرٹی مالکان بھی جذبہ خدمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کرایہ داروں کو کرایہ میں دو ماہ کی چھوٹ دیں گے ۔