لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے صاف پانی کو بچانے سے متعلق دائر درخواست میں ڈی جی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گزشتہ روز عدالت کے روبروڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 125نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے ایکوافائر چارجز کی وصولی کے لئے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ، دریں اثناء ) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے محکمہ آبپاشی کے دو سب انجینئرزکی پروفارما پروموشن کی درخواست پر پنجاب حکومت کو 17 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے ، علاوہ زریں لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے بہاولپور ریاست کے نواب صادق عباسی کے دور میں بنائی گئی کشتی کے تحفظ کے لئے دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگرمدعاعلیہان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیاہے ۔