کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان ڈراما انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی ناکام محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں۔وہ شادی شدہ اور ایک بیٹے کے باپ ہیں۔ اداکارہ صبا قمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی محبت اور اسے حاصل نہ کرنے کا تجربہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔ صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی۔ صبا نے کہا وہ آج بھی اس شخص کو چاہتی ہیں۔