لاہور( کلچرل رپورٹر ) اداکارہ صبا قمر نے سُرخ جوڑے میں ملبوس اپنی دلکش تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا ہے ۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ایک پوسٹ میں صبا قمر سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیے رات کی چاندنی میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ لیے کھڑی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصویر کی مناسبت سے کیپشن میں بھارتی فلم ’’ زخم‘‘ کے مشہور گانے ’’ گلی میں آج چاند نکلا ‘‘ کے چند سطریں بھی لکھیں۔اِس تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’’ لال میرے دل کا حال‘‘۔