لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ صبا قمر کا خوبصورت برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جسے ان کے پرستار بہت پسند کررہے ہیں۔صبا قمر نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنا نیا برائیڈل شوٹ شیئر کیا ہے ، صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ بے حد خوبصورت اور با اعتماد نظر آرہی ہیں۔ صبا قمر نے اپنے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر پر اپنے مداحوں کے لیے پر سکون زندگی کے لیے ایک پیغام بھی لکھا ہے جس میں اْن کا کہنا تھا کہ ’اپنے سکون کی حفاظت کیجئے ۔‘صبا قمر کے برائیڈل فوٹو شوٹ پر شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاروں کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹ کیے گئے جن میں مایاعلی، نمرہ خان مہرین سید اور اْشنا شاہ شامل ہیں۔