مانگامنڈی( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا اجراء کم آمدنی والے طبقے کا بنیادی حق ہے ۔جس سے غریب طبقہ کو اپنے علاج معالجے کیلئے بہتر سہولیات ملتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 168میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا مقصد کرپشن پر کنٹرول کرنا تھا۔اداروں میں 70 فیصد کرپشن کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔تاہم نچلی سطح پر مسائل ابھی بھی موجود ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ انشاء اﷲ حل ہوجائیں گے ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار عام لوگوں کی آواز ہیں عام آدمی کی وزیر اعلیٰ تک رسائی تاریخ میں پہلی بار ممکن ہوسکی ہے ۔