لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مہوش حیات نے صحت مند رہنے کے حوالے سے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیااداکارہ نے ٹوئٹر پر مالٹے پکڑے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دماغی سکون اور قلبی اور کے حوالے سے پیغام لکھا۔دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے ’صبح بخیر‘ کا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہنا ڈائٹ کرنے یا ورزش کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے انہوں نے یہ بھی لکھا کہ صحت مند رہنے کے لیے یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ آپ اپنے دل و دماغ کی کس طرح نشونما کرتے ہیں۔