اب آتے ہیں آپ کے سوالات کی جانب نمرہ علی فیصل آبادسے لکھتی ہیں میری عمر 23 سال ہے۔ قد میرا پانچ فٹ نو انچ ہے۔ میری شادی کو پانچ ماہ ہو گئے ہیں۔ میں حاملہ ہوں، دو ماہ کی میرا وزن روز بروز گر رہا ہے۔ پہلے میرا وزن 50 کلو تھا، جو گر کر 45 کلو پر آ گیا ہے، مجھے کوئی غذا ہضم نہیں ہو رہی۔ مہربانی کر کے مجھے کچھ تجویز کریں کہ میری صحت بہتر ہو جائے اور میرے بچے کی صحت پر اچھے اثرات پڑیں۔ میری الٹی بند نہیں ہوتی۔

جواب۔ مریم آپ کو پہلے تو ماں بننے کی خوشخبری مبارک ہو۔ سب سے پہلے آپ اِس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ نے بڑے بڑے پیٹ بھر کر کھانے نہیں کھانے۔ مسلسل تھوڑا تھوڑا کچھ سارا دِن کھائیں الٹی ہو تو فوراً او آر ایس کا پانی پی لیں۔ لیموں پانی پی لیں۔ دُودھ سو ڈا پی لیں۔ کوئی بھی جوس پانی کے ساتھ مِکس کر کے پی لیں۔ اگرٹھوس غذائیں زیادہ ہضم نہیں ہوتیں تو ہلکی پھلکی غذا کھائیں۔ ٹوتھ پیسٹ سے بھی حاملہ دِل خراب کرتی ہے۔ آپ ٹوتھ پیسٹ کے بجائے مسواک کا استعمال کریں۔ صبح بیڈ کی سائڈ پر کوئی ایک آدھ بسکٹ رکھیں جو کھا کر اُٹھیں تا کہ چکر نہ آئیں۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ اپنے دِن کی شروعات انار کی پلیٹ سے کریں۔ پھر ہر دو گھنٹے بعد مسلسل غذا لیں۔ دُودھ سوڈا، سیب، انار، امرود، اسٹرابیری جو آپ کو سوٹ بھی کرے۔

قیمہ بھونا ہوا، بریڈ کے ساتھ لے لیں۔ دُودھ بالائی ہٹا کر لیں تا کہ بھاری پن محسوس کر کے الٹی نہ آئے۔ کھانے کے بعد چھوٹی الائچی اور پودینے کا قہوہ چھوٹی سی پیالی لے لیں۔ نماز اور قرآن کی طرف توجہ دکھیں۔ ہلکی پھلکی چہل قدمی، ہلکے پھلکے کام کرنا آپ کے لیے اچھا ہے۔ خود کو متحرک رکھیں ۔