رائے ونڈ (نامہ نگار) رہنماء تحریک انصاف رانا نثاراحمد راٹھ نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ،صحت کارڈ کے ذریعے عوام نجی ہسپتالوں میں بھی اپنا علاج کرا سکیں گے ،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف عوامی شکایات پر خود سننے کا فیصلہ کیا ہے ،کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام اپنا کردار ادا کرے۔ ،انہوں نے کہا کے سابقہ حکومت نے قوم کے 52 ارب ضائع کیے۔