مظفرگڑھ (فاروق شیخ سے ) صحرائے تھل میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا میلہ سج گیا، مظفرگڑھ اور لیہ کے درمیان بنائے گئے 190کلومیٹر کے ٹریک پر ملک کے نامور ریسرز اپنی چمچماتی گاڑیاں آج سے دوڑائینگے ، چار روزہ چھٹی تھل جیپ ریلی میں ملک بھر سے نامور جیپ ریسرز مقابلوں میں حصہ لینگے ، جیپ ریلی میں سٹوک کیٹیگری، پری پئیرڈ کیٹگری کیساتھ ساتھ خواتین کیٹیگری کے بھی مقابلے منعقد کرائے جائینگے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ چھٹی تھل جیپ ریلی میں اپنے اعزاز کا دفاع صاحبزادہ سلطان کرینگے ۔