مکرمی ! وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ صحت کارڈ کی تقسیم کے لئے کوئی مفید لائحہ عمل بنایا جائے جس کے تحت گھر گھر سروے کیا جائے اور پھر علاقہ کے معززین کی سفارش پر ایسے مستحق لوگوں کو صحت کارڈ دیئے جائیں جو اس کے حق دار ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح یہ کارڈ بھی صرف تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے حلقوںمیں ہی منظور نظر افراد میں تقسیم کر دیئے جائیں اور اصل حق دار منہ دیکھتے رہ جائیں۔ اس کے لئے نادرا کو چاہئے کہ وہ اپنے ریکارڈ کے مطابق مستحق لوگوں کے کارڈ خود بنائے۔ دوسری طرف یہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بعض علاقوں کے نجی ہسپتال ان صحت کارڈز کو قبول نہیں کر رہے اس کیلئے بھی حکومت کو کوئی واضح پالیسی بنانی چاہئے تاکہ حامل صحت کارڈ ان سے مستفید ہو سکیں۔ (غلام حسین۔ لاہور)